بدچلنی کا شبہ، 17سالہ لڑکے نے فائرنگ کرکے سوتیلی ماں کو قتل کردیا خود تھانے جا کر گرفتاری دے دی
لاہور (نامہ نگار) مناواں کے علاقہ مےں بدچلنی کے شبہ پر 17 سالہ لڑکے نے سوتےلی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کر دےا اور خود تھانے جاکر گرفتاری دے دی۔ بتاےا جاتا ہے کہ مناواں کے علاقہ مل ماڑی گاﺅں کے رہائشی طارق نے 40سالہ عابدہ سے دوسری شادی کی تھی اور اس کے دوسری بےوی عابدہ سے 5بچے پےد اہوئے۔ طارق کی پہلی بےوی سے بےٹے 17سالہ وارث علی کو شک تھا کہ اس کی سوتےلی ماں کا کرادر ٹھےک نہےں ہے ۔ وارث نے گزشتہ روز اپنی سوتےلی ماں کو پسٹل سے سر پر گولی مارکر قتل کر دےا اور اور آلہ قتل سمےت خود تھانے پےش ہو کر گرفتاری دے دی۔ پولےس نے مقتولہ عابدہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے اور مقتولہ عابدہ کے بھائی ےاسےن کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم طارق سے تفتےش شروع کر دی ہے۔