پشاور: لڑکی کی فحش ویڈیو بنانے والے کو بچوں کی خصوصی عدالت سے 8سال قید، جرمانے کی سزا
پشاور (بی بی سی) پشاور میں بچوں کے تحفظ کے لئے قائم خصوصی عدالت نے لڑکی کی فحش ویڈیو بنانے کے جرم میں جواں سال لڑکے کو 8سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ خیبر پی کے میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی شخص کو بچوں یا بچیوں کی فحش تصاویر یا ویڈیو بنانے کے جرم میں سزا دی گئی ہے۔ یہ سزا بچوں کے تحفظ کے لئے قائم خصوصی عدالت کے جج شبیر خان نے سنائی۔ پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کو کئی ماہ تک بلیک میل کرتا رہا اور بعد میں اس کی ویڈیو مارکیٹ میں جاری کر دی۔ اس کا ایک دوست بھی اس جرم میں شامل تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو چند ماہ پہلے گرفتار کیا گیا تاہم کمسن ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ جرم میں شریک ملزم کا ساتھی بدستور روپوش ہے۔