• news

پاکستانی عورتوں کے حقوق کےلئے قانون سازی پر عملدرآمد نہیں کیا گیا: زہرہ یوسف

واشنگٹن (آئی این پی) پاکستان کے حقوق انسانی کے کمشن کی سربراہ زہرہ یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کو حقوقِ انسانی کی صورتحال پر توجہ دینی چاہیئے‘عورتوں کے حقوق کے سلسلے میں قانون سازی پر عمل درآمد کےلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔چائلڈ لیبر کے حوالے سے حکومت کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ماورائے عدالت قتل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے ۔ بدھ کو امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عورتوں کے حقوق کے سلسلے میں قانون سازی ہوئی ہے، مگر اِس پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔چائلڈ لیبر کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر زہرہ یوسف نے کہا کہ حکومت کو ا±ن بچوں کے اعداد و شمار اور کوائف کا ریکارڈ رکھنا چاہیئے جِن سے کم عمری میں خطرناک کام لیے جاتے ہیں کیونکہ مزدوروں کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق، ایسے بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ماورائے عدالت قتل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ا±نھوں نے کہا کہ اِس قسم کے واقعات کی تعداد بڑھ رہی ہے اور حال ہی میں سپریم کورٹ کی جانب سے بعض واقعات کے سلسلے میں از خود نوٹس لینے کی کارروائی اِس کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن