افغانستان کی پہلی اور واحد خاتون گورنر کو فلپائن لیڈر شپ ایوارڈ کے اعزاز سے نوازا گیا
منیلا (آن لائن) افغانستان کی پہلی اور واحد خاتون گورنر کو انسانیت کی بھلائی کیلئے خدمات سرانجام دینے پر فلپائن کی لیڈر شپ ایوارڈ ”میگ سیسے“ سے نوازا گیا ہے صوبے بامیان کی گورنر حبیبہ سرابی استحصال اور غربت کے باوجود خواتین کے حقوق اور تعلیم اور صوبائی لوکل گورنمنٹ کو فعال بنانے کی خدمات کی روشنی میں فلپائن لیڈر شپ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ایوارڈ حصول کرنے والوں میں ممیانمار میں کاچین اقلیتی کمیونٹی کے حقوق کیلئے کام لادی سینگ را بھی شامل ہے۔