دودھ جلیبی بیچنے والوں کو صدارتی امیدوار نامزد کرنا ملکی مستقبل پر سوالیہ نشان ہے: ڈاکٹر قدیر
کراچی (این این آئی) تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اورپاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتوں نے عوام کو بےوقوف بنایا ہوا ہے، دودھ جلیبی بیچنے والوں کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے تو وطن عزیز کے مستقبل پر کئی سوالیہ نشان لگ جاتے ہیں۔