افغان صوبہ بادغیس میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 3شہری جاں بحق
کابل (اے پی پی) افغان صوبہ بادغیس میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہو گئے۔ صوبائی پولیس سربراہ شرافت الدین شراف نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ قدس ضلع میں ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کابل کے شمال مشرق میں زور دار دھماکے سے ایک گاڑی تباہ ہوئی ہے۔ انہوں نے دھماکے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔ واضح رہے کہ یکم جنوری سے جون کے وسط تک اب تک پرتشدد واقعات میں 2500 افغان شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔