لیہ: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں غیر معیاری انجکشن کا استعمال، 28 مریضوں کی آنکھیں متاثر، 20 کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ
لیہ (این این آئی) لیہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آنکھوں کے آپریشن میں غیر معیاری انجکشن کے استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی ایچ کیو لیہ کے آئی وارڈ میں آپریشن کے دوران آنکھوں میں لگائے جانے والے ڈیکسامیڈ نامی انجکشن کے غیر معیاری ہونے پر 28 مرد و خواتین مریضوں کی آنکھیں متاثر ہوئی ہیں۔ 20 مریضوں کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ آئی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر ذیشان مرزا کے مطابق متاثرہ انجکشن کا رنگ تبدیل ہو چکا ہے اس میں بعض فاضل مادے با آسانی دیکھے جا سکتے ہیں۔