پاکستان کی چین میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے 10لاکھ ڈالر امداد
بیجنگ( اے این این )پاکستان نے چین میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے 10لاکھ ڈالر کی امداد دی ہے ، امدادی چیک بدھ کو چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کے دوران حوالے کیا۔چینی وزیرخارجہ نے اس امداد پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوست وہ ہے جو مصیبت کے وقت کام آئے۔