• news

دھمکیاں ملنے پر مشرف کیخلاف کیس سے دستبردار ہوا: اسلم گھمن برطانیہ چلے گئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ججز نظربندی کیس کے مدعی اسلم گھمن اچانک برطانیہ روانہ ہو گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اسلم گھمن جلد پاکستان واپس آ جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلم گھمن نے برطانیہ روانگی سے قبل میں مجسٹریٹ کو 164 کا بیان ریکارڈ کرایا۔ اسلم گھمن نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمے سے دستبردار کے لئے دھمکیاں دی گئیں۔ مشرف کے چیف سکیورٹی افسر نے کہا کہ زندگی چاہتے ہو تو مقدمے سے دستبردار ہو جاﺅ۔ مقدمے سے دستبرداری کا اعلان خوف کی وجہ سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فیملی کے ہمراہ خاموشی سے دبئی منتقل ہونے کا مشورہ بھی دیا گیا اور دبئی کا ویزا منگوانے کے لئے مجھ سمیت اہلخانہ کے پاسپورٹس کی کاپیاں لی گئیں۔ مجھے یا میرے خاندان کے کسی فرد کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کرنل (ر) الیاس پر ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن