• news

پیپلزپارٹی کو صدارتی الیکشن کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا: رہنما اے این پی

اسلام آباد(آن لائن)سپرےم کورٹ کی جانب سے صدارتی انتخاب کے شےڈول مےں تبدےلی کے بعد پاکستان پےپلزپارٹی کی جانب سے صدارتی انتخابات کے بائےکاٹ کا امکان ہے، اے اےن پی نے بھی پےپلزپارٹی کو بائےکاٹ کا مشورہ دےدےا ہے جبکہ جمعرات کو ذرائع نے آن لائن کو بتاےا کہ پاکستان پےپلزپارٹی نے صدارتی انتخابات کے شےڈول مےں تبدےلی کے بعد الےکشن کے بائےکاٹ کے لئے مشاورت مکمل کرلی ہے اور بائےکاٹ کا امکان ہے، اس سلسلے مےں جب آن لائن نے پےپلزپارٹی کے اےک اہم رہنما سے رابطہ کےا تو انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدےق کی کہ پےپلزپارٹی نے صدارتی انتخاب کے بائےکاٹ کا اصولی فےصلہ کرلےا ہے اور باضابطہ اعلان اعلیٰ قےادت کرے گی، درےں اثناءعوامی نےشنل پارٹی کے سےنئر نائب صدر حاجی عدےل نے آن لائن کو بتاےا کہ مےں نے پےپلزپارٹی کو مشورہ دےا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات کا بائےکاٹ کرےں، انہوں نے کہا کہ پےپلزپارٹی کو صدارتی انتخاب کے بائےکاٹ کے اعلان مےں دےر نہےں کرنی چاہئے، جتنا جلدی فےصلہ کرےں اتنا ان کے حق مےں بہتر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن