سوئس بزنس مین نے نومولود برطانوی ولی عہد کے نام سے ویب سائٹ رجسٹر کرا لی
سوئٹزرلینڈ (اے ایف پی) برطانوی شہزادے ولیم کے ہاں بچے کی پیدائش پر دنیا بھر میں نومولود ولی عہد کے نام کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ سوئٹزرلینڈ کی ایک معروف کاروباری شخصیت اینڈرے بگز نے بدھ کے روز ولی عہد کے نام کے اعلان سے چند گھنٹے قبل ہی جارج الیگزینڈر لوئس ڈاٹ کام کے عنوان سے اپنی ویب سائٹ رجسٹر کروا لی۔