جسٹس مقبول باقر پر حملے میں ملوث2ملزموں کے ریمانڈ میں 28 جولائی تک توسیع
کراچی(نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر پر حملہ کیس میں ملوث 2ملزمان کے ریمانڈ میں 28 جولائی تک توسیع کردی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی نے ریمانڈ میں توسیع کی،ملزمان کو پولیس مقابلے اور اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمان معاویہ اور قاری امین کو اورنگی ٹاﺅن سے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔