برطانیہ میں ڈپٹی ہائی کمشنر ذوالفقار گردیزی اور ہیڈ آف چانسری آفتاب حسن تبدیل، عمران مرزا ڈپٹی ہائی کمشنر مقرر
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر ذوالفقار گردیزی کو دفتر خارجہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ عمران مرزا نے ڈپٹی ہائی کمشنر کا چارج سنبھال لیا۔ پاکستانی ہائی کمشن کے ہیڈ آف چانسری آفتاب حسن کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔