• news

مہنگائی نے برطانوی خاندان کو گھر بیچ کر کشتی میں رہنے پر مجبور کر دیا

لندن(نیٹ نیوز) مہنگائی کے ستائے برطانوی خاندان نے گھر بیچ کر کشتی میں ڈیرہ ڈال لیا۔برطانیہ کے شہر واروک کےڈنکن لارنس ایک بس ڈرائیور ہیں۔ انکا کہنا ہے بڑھتی مہنگائی کے باعث گھر کا خرچ چلانا مشکل ہو گیا جس پر انہوں نے اپنا چار بیڈ رومز کا گھر ڈھائی لاکھ پونڈ میں بیچ کر اسّی ہزار پونڈ میں پینسٹھ فٹ لمبی کشتی خرید کر اس پر گھر بنا لیا۔ انہوں نے کہا انکے سالانہ بل گیارہ ہزار پونڈ سے کم ہو کر تین ہزار پونڈ رہ گئے ہیں۔ انکی کشتی میں ایک مکمل گھر جیسی ہر سہولت موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن