• news

امرتسر میں پاکستان اور بھارت کے تاجروں و حکام کا اہم اجلاس

امرتسر(آئی اےن پی)بھارتی پنجاب میں پاکستان اور بھارت کے تاجروں اور حکام کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے تاجروں اور وزارت تجارت کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں حائل رکاٹوں کو ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی وزارت تجارت میں جوائنٹ ڈائریکٹر درشن سنگھ نے تجارت کو فروغ دینے کیلئے دونوں ملکوں کے تاجروں سے تجاویز طلب کیں۔ تجارت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان اور بھارت نے سرحدوں پر تجارتی مراکز بھی قائم کردیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن