عامر ‘ سلمان کے بعد محمد آصف کا سپاٹ فکسنگ کا اعتراف جرم ‘ قوم سے معافی مانگ لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان سلمان بٹ کے بعد پابندی کے شکار محمد آصف نے میچ اور سپاٹ فکسنگ کا اعتراف جرم کر لیا ہے۔ فاسٹ با¶لر نے گذشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی سی بی حکام کے ساتھ ملاقات میں اعتراف جرم کرتے ہوئے اپیل کی کہ بورڈ ان کی بحالی میں مدد کرے وہ اس کے لئے دستیاب ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پانچ سالہ پابندی کے شکار محمد آصف نے گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹننگ آفیسر سبحان احمد کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپیل کی کہ بورڈ ان کی سزا میں کمی کے حوالے سے ان کی مدد کرئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں قوم سے معافی مانگتے ہیں اور آئندہ اس غلطی کو نہیں دہرائےں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے محمد آصف کی سبحان احمد کے ساتھ ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بات درست ہے تاہم وہ ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کر سکتے۔