پنجاب: بلدیاتی نظام میں طاقت کا مرکز تبدیل، اختیارات منتخب نمائندوں کی بجائے بیوروکریسی کو منتقل
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب لوکل گورنمنٹ کے نئے نظام میں طاقت کا مرکز تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اختیارات منتخب نمائندوں کے بجائے بیورو کریسی کو منتقل کئے گئے ہیں ڈی سی او اور کمشنر چیئرمین یا میئر کے تابع نہیں ہوں گے ڈی پی او کا بھی ضلعی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا پنجاب حکومت اپنی اتھارٹی ڈی سی اوز کے ذریعے استعمال کرے گی 2001ءکے نظام کے تحت بیوروکریسی لوکل گورنمنٹ کے تابع تھی نئے نظام میں ٹاﺅن کمیٹیاں ختم کر دی گئیں صحت اور تعلیم کی ضلعی اتھارٹیوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین حکومت نامزد کرے گی اتھارٹیوں کے چیئرمین پنجاب حکومت سے ہدایات لیں گے بلدیاتی اداروں کے فیصلے صوبائی حکومت ختم کر سکے گی۔