ملکی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے، ہر ادارے میں توقیر صادق بیٹھا ہے،سراج الحق
اسلام آباد(آن لائن) خیبرپی کے کے وزیرخزانہ و سینئر وزیر سراج الحق نے کہاہے کہ ملکی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے، ہر ادارے میں توقیر صادق بیٹھا ہے، صوبہ کا قرضہ5 سال میں 70 ارب سے 132 ارب تک پہنچ گئے، آمریت نے ملک تباہ کیا ، شریعت کے بغیر جمہوریت میں بھی عوام الناس کےلئے کچھ نہیں، نجات صرف اور صرف اسلامی نظام میں ہے، اب تبدیلی صرف اور صرف اسلامی انقلاب سے آئےگی۔ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے جمعرات کے روز نیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان کے زیراہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔