• news

ملازمتوں کے کوٹہ کا نظام غیر اسلامی ہے وزیراعظم فیصلے پر نظرثانی کریں: ایم کیو ایم

 کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم نے حکومت کی طرف سے کوٹہ نظام میں 20 سال کی توسیع کی مخالفت کر دی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے کہا ہے کہ کوٹہ نظام غیر اسلامی وغیر شرعی ہے، وزیراعظم سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ملک بھر میں تمام بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر ہونی چاہئیں، کوٹہ نظام پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔ پارلیمنٹ میں کوٹہ نظام کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن