• news

نجی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا مبینہ دباﺅ، طالبہ کی پراسرار ہلاکت کا مقدمہ درج ہوا نہ پوسٹمارٹم

لاہور(سٹاف رپورٹر)گلبرگ کے علاقہ میںنجی یونیورسٹی کی گرایجویشن کی طالبہ کی پراسرار ہلاکت کا تاحال نہ تو کسی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور نہ ہی پوسٹمارٹم کرکے موت کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں واقع یونیورسٹی میں یہ وقوع پیش آیا لیکن وہاں کی پولیس کی جانب سے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی واقعہ کے بعد پولیس تھانوں کی حدود میں موت اور وقوعہ کو بنیاد بنا کر کسی بھی کارروائی سے گریز کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو کارروائی کرنے کے مشورہ دے رہے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کے دباﺅ پر کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ ہوسکی یاد رہے کہ شالیمار کی رہائشی صائمہ گورو مانگٹ سیون اپ فیکٹری کے قریب یونیورسٹی میں گریجویشن کی طالبہ تھی صائمہ نے گذشتہ روزنامعلوم وجوہات کی بناءپر گولیاں کھا لیں تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن