• news

گوجرانوالہ: حالات کی ستائی 3 بچوں کی ماں گزر بسر کیلئے گردہ فروخت کرنے سول ہسپتال پہنچ گئی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عصر حاضر کی ستائی اور تین بچوں کے پیٹ کا دوزخ بھرنے کی خواہشمند نارنگ منڈی کی رہائشی ”نسیم بی بی“ گردے کی فروخت کیلئے سول ہسپتال گوجرانوالہ آن پہنچی۔ تاہم اسے بروقت گردے کا گاہک بھی نہ مل سکا۔ خاتون نسیم بی بی نے 15 برس قبل دھینسر کے اشفاق نامی نوجوان کے ساتھ پسندکی شادی کرلی تھی جو پہلے پہل خوش و خرم زندگی گزارتے رہے، نسیم بی بی ا ور اپنے تینوں بچوں سمیت سر چھپانے کیلئے کرائے کا مکان حاصل کرکے نارنگ منڈی میں گزر بسر کرنے لگی لےکن پھر نسےم بی بی پر اسوقت قےامت ٹوٹ گئی جب اشفاق ایک ٹریفک حادثے میں اس فانی دنیا سے کوچ کر گیا تو نسےم بی بی کو معاشرے کی طرح مہنگائی کے بے رحم ”گرداب“ نے بھی گھیر لیا۔ نسیم بی بی کے حالات کی سنگینی کے پیش نظر لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے تک نوبت جاپہنچی لیکن اس کے بلند حوصلہ نے اسے محنت مشقت کی راہ سے ہٹنے نہ دیا اور وہ درپردہ محنتی کاوشوں سے جڑی رہی تاہم گزشتہ دنوں اس کی ایک محلہ دار خاتون ”شگفتہ“ نے اپنی تنگدستی دور ہوجانے کا نسخہ بیان کرکے اس کے پیٹ کے دوزخ کی آگ مزید بڑھا دی کیونکہ شگفتہ نے اسے بتایا وہ تو سول ہسپتال میں اپنا گردہ ساڑھے تین لاکھ روپے میں فروخت کرچکی ہے تاہم نسیم بی بی بچوں کے روشن مستقبل کی فکر میں اتنے پیسوں کے عوض گردہ نکلوا کر فروخت کرنے کی کوشش میں نارنگ منڈی سے سول ہسپتال پہنچ گئی ہے جہاں اس نے کشادہ حالات کیلئے ”گردے کے خریدار“ کی ماری ماری تلاش شروع کردی ہے تاہم نسیم بی بی کو فوری طور پر گردے کیلئے لاکھوں کا خریدار تو نہیں مل سکا البتہ وہ پرامید ہو کر تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن