• news

آئین میں شہری سے جبری مشقت لینے کی اجازت نہیں: ہائیکورٹ

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے بھٹہ مالک کی قید سے برآمد ہونے والے19مزدوروں کو رہا کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئین اور قانون کسی شہری سے جبری مشقت لینے کی اجازت نہیں دیتا۔درخواست گذار رفیق مسیح نے حبس بے جا کی رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ قصور کے بھٹہ مالک محمد حسین نے عورتوں اور بچوں سمیت19افراد کو قید کر رکھا ہے جن سے جبری مشقت لی جا رہی ہے۔فاضل عدالت کے احکامات پر بیلف نے مزدوروں کو بازیاب کروا کر گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن