صدارتی الیکشن:شہباز شریف نے ممنون حسین کی کامیابی کیلئے وزرا،ارکان اسمبلی کی ڈیوٹیاں لگادیں
لاہور( خصوصی رپورٹر) صدارتی الیکشن میں مسلم لیگ ن اور ا ن کے اتحادیوں کے مشترکہ امیدوار ممنون حسین کی کامیابی کیلئے کام کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی وزراءاور ممبران اسمبلی کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔مسلم لیگ ن اور حلیف جماعتوں کے ممبران پنجاب اسمبلی کو 29جولائی کو وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے 90شاہراہ قائداعظم پر افطار ڈنر میں مدعو کرلیا گیا ہے۔اس موقع پر ممبران پنجاب اسمبلی کو صدارتی الیکشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی جن میں باقی وزراءاور ممبران اسمبلی کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں وہ اپنے اپنے اضلاع کے سنیٹر، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ووٹ ڈلوانے کے عمل کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوںگے۔