• news

فاٹا کے ارکان سینٹ کی نوازشریف سے ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے فاٹا کو مرکزی دھارے اور ملک کے بقیہ حصوں کے برابر لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت فاٹا کی اقتصادی و سماجی بہبود اور علاقے کے عوام کا معیار زندگی بلند کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات فاٹا کے ارکان سینٹ کے وفد سے گفتگو میں کہی۔ ملاقات میں ملک اور فاٹا میں امن و امان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور صدارتی انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن