• news
  • image

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ‘ 3 مجاہدین شہید آج یوم اتحاد منایا جائیگا‘ مظاہرے ہونگے

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ‘ 3 مجاہدین شہید آج یوم اتحاد منایا جائیگا‘ مظاہرے ہونگے

سرینگر (کے پی آئی+ آن لائن+ این این آئی) چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس سید علی گیلانی کی اپیل پر سانحہ گول کی یاد میں آج مقبوضہ کشمیر اور صوبہ جموں کے مسلمان یوم اتحاد منائیں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے26 جولائی کو یوم اتحاد کے طور منانے کا اعلان کرتے ہوئے آج جمعہ کو صوبہ جموں اور صوبہ کشمیر کے مابین یوم اتحاد منانے اور توہین قرآن، شہادتوں اور گرفتاریوں کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔ موصولہ بیان کے مطابق حریت کی مجلس شوری کا ایک اجلاس کل چیئرمین سید علی شاہ گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ مجلس شوری میں ان اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گول سانحے کے بعد پولیس نے جن سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے تھانوں میں نظربند کیا ہے۔ مجلس شوری میں کہا گیا کہ عمر عبداللہ اور ان کی پارٹی کو جو پوزیشن حاصل ہے اس حساب سے وہ عام لوگوں کے جان ومال کو تحفظ دینے کے اخلاقی طور پابند ہیں اور اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے تو پھر انہیں کرسی سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ گیلانی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ وسطی ضلع بڈگام میں پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعات ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں۔ دریں اثناءتازہ جھڑپ اوڑی کے لکھی پورہ بجہامہ میں برنڈی پوسٹ کے جنگلاتی علاقہ میں ہوئی جو رات گئے تک جاری رہے۔ آخری اطلاعات تک فوج نے تین مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر

epaper

ای پیپر-دی نیشن