کیری افغانستان میں جسٹس ٹریننگ پروگرام کو شفاف بنائیں: جان سوپکو
واشنگٹن (اے ایف پی) افغانستان کیلئے سپیشل انسپکٹر جنرل جان سوپکو نے وزیر خارجہ جان کیری کو خط لکھا ہے جس میں جسٹس ٹریننگ پروگرام کی نگرانی میں سنگین کوتاہیوں کی نشاندہی کی اور زور دیاکہ وہ اس پروگرام کو شفاف بنائیں کیونکہ 4 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے امدادی پروگرام کی نگرانی کا مناسب انتظام نہیں کیا گیا۔