سپین: ٹرین حادثے میں ہلاکتیں 80 ہو گئیں، ڈرائیور سے تفتیش شروع
میڈرڈ (این این آئی+ بی بی سی) سپین کے مغربی حصے میںٹرین کے بد ترین حادثے میں 80 افراد ہلاک جبکہ 160زخمی ہوگئے جن میں سے 32شدید زخمی ہیں،زخموں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کر دیا گیا، ٹرین کے حادثے کے بعد ایک ڈرائیور کے خلاف باضابطہ طور پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ مریکی صدر باراک اوباما نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں پر دکھ ہے۔