انتہا پسند یہودیوں کا مسجد اقصیٰ کے احاطوں پر حملہ
غزہ (این این آئی)انتہا پسند یہودی تنظیموں نے مسجد اقصی کے احاطوں پر مراکشی دروازے کی جانب سے حملہ کیا ۔حملے کے وقت مسجد میں مسلمان طلبہ موجود تھے جنہوں نے غاصب صہیونیوں کے مسجد میں گھسنے پر مشتعل ہوکر اللہ اکبر کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔ اسرائیلی پولیس نے بعض طلبہ کو گرفتار کرنے کی کوشش‘ طلبہ نے یہ کوشش ناکام بنا دی۔