مصر: اخوان المسلمون کے مرشد عام سمیت 8 سینئرز رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری
قا ہر ہ (آن لائن)مصر کے پبلک پراسیکیوٹر ہشام برکات ایڈووکیٹ نے اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع سمیت تحریک کے آٹھ سینئر عہدیداروں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔ رہنماو¿ں کے گرفتاری وارنٹ کا مقصد ان سے عوام کو تشدد پر اکسانے کے الزامات کی تحقیقات کرنا ہے۔اخوان کے جن قائدین کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں ان میں مرشد عام محمد بدیع، محمد عبدالمقصود، سابق رکن اسمبلی محمد البلتاجی، معروف عالم دین صفوت حجازی، مکتب الارشاد کے رکن عبدالرحمن البر، عالم دین اور اخوان کے سینئر رکن جمال عبدالھادی، عبداللہ برکات، سابق وزیر سپلائی باسم عودہ اور سابق وزیر نوجواناں اسامہ یاسین شامل ہیں۔ اسرائیل نے مصری جزیرہ نما صحرائے سینا سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں میزائل نصب کر دیئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع موشے یعلون نے کہا اس سے پہلے کہ عسکریت پسند اپنی توپوں کا رخ ہماری طرف موڑیں حفاظتی اقدامات کرنا ضروری ہے۔