ہاکی فیڈریشن نے پرسوں تک کنفرم نہ کیا تو ٹیم کامن ویلتھ گیمز سے آوٹ ہو گی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی عدم دلچسپی کے باعث ہاکی ٹیم کی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ پاکستان اولمپک نے متعدد بار پی ایچ ایف حکام سے ٹیم کی شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا ہے لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اگر اب بھی اپنی ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت کا خواہاں ہے تو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو 29 جولائی تک کنفرم کر دے تاکہ پی او اے کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ کو ہاکی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے مطلع کر سکے۔ اس سلسلہ میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن پوری کوشش کر کے پاکستان ہاکی ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنائے گی تاہم 29 جولائی کے بعد ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا جس کی پی او اے پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔