پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے پر غور
اسلام آباد (این این آئی) وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان سپورٹس بورڈکے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے واضح کیا کہ سپورٹس بورڈ کی کارکردگی کو مکمل طور پر مانیٹر کیا جائےگا۔ انتظامیہ ہر ہفتے رپورٹ جمع کرائے گی جس کے بعد تنخواہوں اور دیگر مراعات کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت نے پی ایس بی انتظامیہ کو ہدایت جاری کر دی کہ ملازمین اور سینئر گریڈ افسران سے ہفتہ وار رپورٹ حاصل کی جائے۔ واضح رہے کہ پی ایس بی میں میڈیکل، فنانس، ٹیکنیکل، ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشن، ڈائریکٹرسہولیات، ڈائریکٹر سپیشل ڈیوٹی، ڈائریکٹر پبلک ریلشنز اور دیگر شعبے قائم ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے پی ایس بی کو درست کرکے ہی دم لوں گا¾ صرف میرٹ اور شفافیت پر بات ہوگی¾ چند ماہ میں ادارے کی ساکھ کو بحال کیا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سفارش کلچر کو چھوڑ کر صرف میرٹ پر کام کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے چند افرادگھر بیٹھ کر بھاری تنخواہیں وصول کر رہے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہوگا تمام شعبوں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔ پی ایس بی پاکستان کا اہم ترین ادارہ ہے ہمارے اقدمات کے دور رس نتائج سامنے آ ئیں گے۔