• news

ہاکی ٹیم کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لاوں گا : رانا غضنفر علی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ٹرینر رانا غضنفر علی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے لئے ٹیم کی فٹنس بہتر بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بطور اولمپئن اس بات کا دکھ ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ ہاکی لیگ کے دوران ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی اسی لئے انگلینڈ میں تمام سہولیات چھوڑ کر ملک کی خدمت کے پاکستان آیا ہوں۔ قومی ٹیم کا سکل لیول بہت بہتر ہے تاہم کھیل کے آخری لمحات میں کھلاڑی پوری توانائی سے نہیں کھیل پاتے جسے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن