پاکستان میں ڈرون حملوں میں کچھ کمی ہو گئی:امریکی تھنک ٹینک
پاکستان میں ڈرون حملوں میں کچھ کمی ہو گئی:امریکی تھنک ٹینک
وا شنگٹن (آن لائن) ایک امریکی تھنک ٹینک کے مطابق ڈرون پروگرام پر تنقید کے تناظر میں پاکستان میں کیے جانے والے ڈرون حملوں میں کچھ کمی واقع ہو گئی ہے۔ نیو امریکا فاو¿نڈیشن کے مطابق پاکستان میں رواں برس محض 16 ڈرون حملے کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 48، سال 2011ءکے دوران 73 اور 2010ء میں 122 ڈرون حملے کئے گئے تھے۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو ہدایات دی گئیں ہیں کہ وہ ان حملوں کے سلسلے میں زیادہ محتاط رہے اور ان حملوں کو اہم اہداف تک محدود رکھیں۔ تین جولائی کو شمالی وزیرستان پر ہونیوالا ڈرون حملہ نئی ہدایات کے مطابق تھا۔ اس حملے کے لیے 32 صفحات کی انٹیلی جنس رپورٹ تیار کی گئی تھی اور حملے میں 16 مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے تھے۔
امریکی تھینک ٹنک