• news
  • image

قرآن پاک میں ہے جس نے ذرہ برابر نیکی کی اسے اس کا اجر ملے گا: اوباما

قرآن پاک میں ہے جس نے ذرہ برابر نیکی کی اسے اس کا اجر ملے گا: اوباما

واشنگٹن (نوائے وقت نیوز) امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے وائٹ ہاوس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ رمضان المبارک کی مناسبت سے امریکی صدر بارک اوباما نے وائٹ ہاوس میں افطار ڈنر دیا۔ اس موقع پر کانگریس ارکان، ڈپلومیٹس، امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس، امریکہ میں متحدہ عرب امارات کی سفیر یوسف ال عتیبہ اورسعودی عرب کے سفیر احمد الزبیر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بارک اوباما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن شریف میں بیان کیا گیا ہے اگر کوئی ذرے کے برابر بھی کوئی نیکی کرے تو اسے اس کا اجر ملے گا۔ انہوں نے کہا نظریات و عقائد سے ہٹ کر آپ سب نے کاروبار، ٹیکنالوجی اور طب کے شعبوں میں ملک کی ترقی کیلئے کام کیا اور قوم کو مستحکم بنایا جس کیلئے میں آپ سب کا شکرگزار ہوں۔ رمضان کا مہینہ خدا سے لگن پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ وائٹ ہاو¿س کی روایت رہی ہے کہ یہاں مختلف مذاہب کے تہواروں پر تقریبات منعقد کی جاتی رہی ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ امریکہ میں لوگ آزادی اور یقین کے ساتھ اپنے اپنے عقائد کے لحاظ سے عبادت کرسکتے ہیں۔ ہمارا بڑا مقصد اپنے بچوں اور آنے والی نسلوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔ یقیناً یہ محض امریکیوں کا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر انسانوں کا خواب ہے۔ امریکی صدر نے پانچویں مرتبہ وائٹ ہاو¿س میں افطار ڈنر کی میزبانی کی۔
اوباما / افطار ڈنر

epaper

ای پیپر-دی نیشن