• news
  • image

سکھر: خود کش حملے کی جگہ کا ملبہ ہٹا کر جائے وقوعہ کو صاف کر دیا گیا

سکھر: خود کش حملے کی جگہ کا ملبہ ہٹا کر جائے وقوعہ کو صاف کر دیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ سکھر میں موجود ہونے کے باوجود زخمیوں کی عیادت کے لئے نہ گئے
سکھر (آئی این پی) سکھر میں آئی ایس آئی کے دفتر پر خود کش حملے کے بعد کرینوں کے ذریعے تمام ملبہ ہٹا کر جائے وقوعہ کو مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود وہاں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری جمعیت تعینات ہے۔ سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملبہ ہٹائے جانے کے باوجود روڈ کو عام لوگوں کی آمدورفت کے لئے بند رکھا گیا ہے۔ ملبہ ہٹائے جانے کے باوجود میڈیا کو جائے وقوعہ سے دور رکھا جا رہا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے۔ کمشنر سکھر ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے کہا ہے کہ حساس ادارے پر حملہ کرنے والے قبائلی ایریا کے پٹھان لگتے ہیں۔ دہشتگردوںکی شنا خت کے لیے جا ئے وقوعہ سے ملنے والے ان کے انسانی جسم کے اعضاءکا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جارہا ہے۔ وہ جی ایم سی اسپتال میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کرنے کے موقع پر میڈےا سے گفتگو کررہے تھے۔ ڈاکٹر نیاز علی عباسی کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں دہشت گر دی کا سلسلہ جاری ہے یہ حملہ بھی اس کی کڑی تھی جس کی تحقیقات پولیس ‘اور آئی ایس آئی کر رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ واقعے میں مرنے والوں کیلئے چار لاکھ سے پانچ لاکھ اور زخمیوں کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کیلئے حکومت سندھ کو سمری بھیجی گئی ہے۔ سکھر میں آئی ایس آئی کے دفتر پر ہو نے وا لے خو د کش حملے اور فا ئرنگ میں زخمی ہو نے وا لوں کا آخرکارخیال آ ہی گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ دھماکے والے دن سکھر میں مو جود ہو نے کے با وجودزخمیوں کی عیادت کے لیے نہیں آئے مگرتیسرے دن سکھر کے کمشنر ڈا کٹر نیاز علی عبا سی کو زخمیوں کا خیال آگیا۔
سکھر

epaper

ای پیپر-دی نیشن