• news
  • image

حج کوٹے میں 40، 60 کا حکومتی تناسب برقرار رکھا جائے: سندھ ہائیکورٹ

حج کوٹے میں 40، 60 کا حکومتی تناسب برقرار رکھا جائے: سندھ ہائیکورٹ

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کے حج کوٹے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ حج کوٹے میں 40، 60 کا حکومتی تناسب برقرار رکھا جائے۔ 15 مارچ تک جن عازمین نے فارم جمع کرائے ہیں ان کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی جائیں۔ سرکاری فہرست میں ردوبدل نہ کیا جائے۔ کوٹے کی کمی کے باعث حج ویزے سے رہ جانے والے افراد کو آئندہ سال ترجیح دی جائے۔
سندھ ہائیکورٹ

epaper

ای پیپر-دی نیشن