بھارت نے چناب پر بگلیہار سے 3 گنا بڑا ڈیم بنانے کا ٹھیکہ بھی دیدیا
لاہور(این این آئی)بھارت نے دریائے چناب پر سیلی ڈیم تعمیر کرنے کا ٹھیکہ دیدیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں سیلی ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ دیدیا گیا ہے اور یہ ڈیم بگلیہار ڈیم سے تین گنابڑا ہے ۔ دریائے چناب کا پانی دوٹنلز کے ذریعے ڈیم میں گرایاجائے گاجبکہ بھارتی فشریز ڈیپارٹمنٹ دریا پر مزید ڈیم بھی تعمیر کررہاہے ۔بتایاگیاہے کہ سیلی ڈیم سے 540میگاواٹ بجلی بھی حاصل کی جائے گی۔دریاپر مزید پانچ ڈیم بھی بنائے جائیں گے جبکہ مائیکروڈیموں میں بھی لاکھوں ایکڑپانی ذخیرہ ہوگا۔ دوسری طرف پاکستان کا انڈس واٹرکمیشن تاحال خاموش ہے اور کسی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا۔