فیصل آباد: زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد 2 درجن کے قریب پہنچ گئی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 درجن کے لگ بھگ پہنچ گئی ہے جبکہ متعدد افراد الائیڈ و سول ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ زیرعلاج کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زہریلی شراب فروخت کرنے والے مرکزی ملزم بابر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ بٹالہ کالونی فیصل آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کرسچین آبادیوں کی فضا سوگوار، مائیں اپنے بچوں کی نعشوں سے لپٹ کر روتی رہیں۔ تھانہ گلبرگ کے علاقہ کرسچین ٹا¶ن، گجر بستی، وارث پورہ، برکت پورہ، جیلانی ٹا¶ن میں گزشتہ روز زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو درجن کے لگ بھگ ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ندیم سعید سکنہ برکت پورہ، ندیم عرف جھرلی سکنہ برکت پورہ، ہارون سکنہ وارث پورہ، قیصر بھٹی دا¶دنگر، شیخ ٹکا برکت پورہ، اعجاز عرف ججا سکنہ برکت پورہ، شہباز مسیح، جارج مسیح، قیصر مسیح، سلمان، ذیشان کرسچین ٹا¶ن علی شہزاد ولد محمد اسلام، علی حسین، نیامت مسیح ولد شہباز مسیح، ساجد علی، ذوالقرنین ولد یوسف، امجد مسیح ولد بابر مسیح شامل ہیں۔