ملکی حالات اور دہشت گردی کے پیش نظر اے پی سی بلائی جائے:الطاف حسین
لندن(نوائے وقت نیوز) قائدایم کیو ایم الطاف حسین نے گوادر چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات اور دہشت گردی کے پیش نظر اے پی سی بلائی جائے۔ اے پی سی میں ججز اور مسلح افواج کے سربراہان کو مبصرین کے طورپر مدعو کیاجائے۔