• news

جان کیری 29 اور 30 جولائی کو پاکستان کے دورہ کا منصوبہ بنا رہے ہیں

 واشنگٹن (این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مری ہارف نے کہا ہے کہ جان کیری 29 اور 30 جولائی کو پاکستان کے دورہ کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بار بار کہہ چکی ہوں کہ وزیرخارجہ جان کیری پاکستان جانے کا سوچ رہے ہیں جہاں وہ بہت سے معاملات پر بات چیت کرسکتے ہیں۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ امریکی نمائندے جیمز ڈوبنز بھی اس ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تو مری ہارف نے کہا کہ وہ جمیز ڈوبنز کے دورے کے بارے میں پہلے سے کوئی اعلان نہیں کر سکتے۔ 

ای پیپر-دی نیشن