برطانوی جیل میں لاہور سے تعلق رکھنے والا پاکستانی پراسرار طور پر جاں بحق
مانچسٹر (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کی جیل میں پاکستانی پراسرار طور پر جاں ہو گیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے شخص کو برطانیہ سے بیدخل کیا جانا تھا۔ کچھ عرصہ پہلے جیل میں ایک اور پاکستانی خالد شہزاد خودکشی کرچکا ہے۔ مانچسٹر جیل میں مردہ پایا گیا شخص دل کے مرض میں مبتلا تھا۔ برطانوی حکام کے مطابق موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے۔