• news

لیسکو عملے کی پھرتیاں‘ بجلی کے بل میں اضافی یونٹس ڈال دئیے، شہری خوار

لاہور (نیوز رپورٹر) محمود آباد بیگم پورہ کے رہائشی محمد افضل انصاری نے چیف ایگزیکٹو لیسکو کے نام درخواست دی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایس ڈی او انجینئرنگ یونیورسٹی کے ماتحت عملے میٹر ریڈر نے مجھے جون 2013ءکے بجلی کے بل میں 298 اضافی یونٹس ڈال کر بھجوا دئیے۔ متعدد بار ایس ڈی او سے ملا مگر ماتحت عملہ اور ایس ڈی او نے اضافی یونٹس نکالنے کی بجائے مجھے اور میرے والد کو دفتر کے چکر لگا کر خوار کر دیا ہے۔ ایس ڈی اور ماتحت عملہ کسی بھی قسم کی بات سننے کو تیار نہیں ہے اب موجودہ بل کی تاریخ 26 جولائی ہے مگر مجھے بل کی درستگی کی تاریخ 29 جولائی دی گئی ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو ناانصافی کا ازالہ کروائیں .... حکام کے خلاف کارروائی کریں۔

ای پیپر-دی نیشن