تیل کمپنیوں نے تین ماہ میں360 ارب کا غیرقانونی منافع کمایا: رضا ربانی
تیل کمپنیوں نے تین ماہ میں360 ارب کا غیرقانونی منافع کمایا: رضا ربانی
اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی انتخاب سے احتجاجاً دستبردار امیدوار و پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سینیٹر میاں رضا ربانی نے مہنگائی میں پسے ہوئے عوام کو عیدالفطر سے قبل ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کمپنیوں اور بیوروکریسی کے گٹھ جوڑ سے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ ہفتہ کو کو اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ فروری 2013ءکو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے متنازعہ فیصلے کی وجہ سے تیل فراہم کرنے والے کمپنیوں کے ڈیلرز میں فی لیٹر 25 پیسے کا اضافہ بڑھ کر 41 پیسے فی لیٹر ہو گیا تھا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کے حوالے سے معاملے کے تفصیلی جائزہ کے بعد یہ حقائق سامنے آئے ہیں کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران تیل فراہم کرنے والی کمپنیوں کو 360 ارب روپے کا اضافی منافع ہوا اور یہ قیمت عام آدمی کو برداشت کرنا پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کمپنیاں عام پاکستانیوں سے بھاری منافع کما رہی ہیں اور پاکستان کی اس دولت کو ملک سے باہر بھجوایا جا رہا ہے۔
رضا ربانی