• news

قومی ہاکی ٹیم 21اگست کو ایشیاکپ کیلئے ملائیشیا روانہ ہوگی

قومی ہاکی ٹیم 21اگست کو ایشیاکپ کیلئے ملائیشیا روانہ ہوگی

 لاہور /اسلام آبا د (این این آئی)قومی ہاکی ٹیم 21اگست کو ایشیاکپ کیلئے ملائیشیاکے شہر ایپوہ روانہ ہوگی ¾ پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ طاہر زمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے ورلڈ ہاکی لیگ میں میگاایونٹ کےلئے کوالیفائی کرنے کا سنہری موقع گنوا دیا، اب ٹیم 24 اگست سے ایپوہ ملائیشیا میںشروع ہونے والے ایشیا کپ میں سرخرو ہونے کی کوشش کریگی۔انہوںنے کہاکہ ٹیم کے پاس ایشیا کپ کو جیت کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا آخری موقع ہے، پاکستان کی ٹیم نے حال ہی میں ہونے والے ورلڈ ہاکی لیگ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی8 ٹیموں میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔انھوں نے کہا کہ کیمپ کے دوران میری کوشش ہو گی کہ قومی ٹیم کے پنالٹی کارنر اور ڈیفنس کے شعبہ پر میں بہتری پرکام کرکے اسے مضبوط بناں اور ٹیم کے بہترین کمبی نیشن کی تشکیل میں مدد دوں جس کے بعد ہم اپنی ٹیم سے ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کی امید کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن