• news
  • image

ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا : محمد حفیظ

ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا : محمد حفیظ

 سینٹ ونسنٹ (نوائے وقت نیوز+ نیوز ایجنسیاں) ٹی ٹونٹی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی مشترکہ کاوش سے یہ نتیجہ حاصل کیا ‘ اسکے ساتھ یہ بھی تسلیم کرنا ہوگا کہ شاہد خان آفریدی نے ایک بار پھر کما ل کردیا ۔میڈیا سے گفتگو میں حفیظ نے کہا کہ جب آپ کو مطلوبہ فتح حاصل ہوجاتی تو پھر خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہتا، میں اس میچ میں دو نئے کھلاڑیوں ذوالفقار بابر اور عمر امین کے اہم حصہ ڈالنے پر بہت خوش ہوں اور پھر ہمارے پاس شاہد آفریدی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وکٹ پر ہدف حاصل کرنا آسان نہیں تھا مگر مثبت کھیل کی وجہ سے ہم نے کامیابی حاصل کرلی۔ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہم نے پاور پلے میں بہت زیادہ رنز دےئے اور ہمیں آئندہ میچ میں اس سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ ان اوورز میں رنز کیسے روکیں، ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین تھا کہ گبرائیل شاہد آفریدی کو قابو کرسکتا ہے اور اس نے ایسا کیا لیکن اس وقت تک کافی دیر ہوچکی تھی، ہم نے بیٹنگ چیمپئنز کی طرح کی مگر باﺅلنگ اس معیار کی نہیں تھی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن