• news
  • image

مقبوضہ کشمیر : فوج کے تشدد سے زخمی خاتون شہید‘ مظاہرے‘ پھر کرفیو

مقبوضہ کشمیر : فوج کے تشدد سے زخمی خاتون شہید‘ مظاہرے‘ پھر کرفیو

سرینگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے قصبے بڈگام مےں بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی خاتون دم توڑ گئی۔ جس پر زبردست مظاہرے ہوئے۔ علاقے میں پھر سے کرفےو نافذ کر دےا گےا ہے جبکہ پلوامہ میں بھارتی فوج کی طرف سے پرامن احتجاجی مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت کم از کم 4 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصےلات کے مطابق بھارتی فوج نے پلوامہ میں نمازیوں پر تشدد‘ قرآن پاک کی بے حرمتی اور مظاہرین کے قتل کے گول میں پیش آنے والے حالیہ المناک واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کیلیے شدید لاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس کے گولے پھینکے جس سے ایک مقامی صحافی محمد اشرف سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتارکرلیا۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والی ایک خاتون فاطمہ بانو کے جاں بحق ہونے کے بعد ضلع بڈگام میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ 5روز تک صورہ ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ڈیڈنہ بڈگام کی خاتون نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دےا۔ پولیس نے شہید ہونے والی خاتون کی میت کرفیو کے دوران ہی ورثا کے سپرد کی اور اسے پولیس پہرے میں ہی سپرد خاک کیا گیا۔ دوسری جانب حریت کانفرنس کے چیئرمین علی گیلانی نے کہا کہ جموں کشمیر میں بھارت کی مسلح فورسز کے ہاتھوں خواتین کی آبروریزی کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور کنن پوشہ پورہ اور شوپیاں کی آسیہ اور نیلوفر جیسے واقعات کے لئے ذمہ دار لوگوں کو کیفر کردار تک نہ پہنچائے جانے کی وجہ سے دوسرے وردی پوش اہلکاروں کو حوصلہ مل رہا ہے اور وہ بے دھڑک اس قسم کے بھیانک جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے سوپور قصبہ میں ایک سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) کو ہلاک کر دیا۔
 
مقبوضہ کشمیر

epaper

ای پیپر-دی نیشن