• news
  • image

علی گیلانی کا پولےس کے پہرے مےں طبی معائنہ مکمل چیک اپ کے علاوہ کئی ضروری ٹیسٹ بھی کرائے گئے

علی گیلانی کا پولےس کے پہرے مےں طبی معائنہ مکمل چیک اپ کے علاوہ کئی ضروری ٹیسٹ بھی کرائے گئے

سرینگر(کے پی آئی)حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی کا پولےس کے پہرے مےں طبی معائنہ کےا گےا۔گےلانی گزشتہ روز پولیس کے سخت پہرے میں طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر محمد سلطان کھورو کے کلینک واقع قمرواری گئے، جہاں ان کے مکمل چیک اپ کے علاوہ کئی ضروری ٹیسٹ بھی کرائے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نعیم الظفر گیلانی اور راجہ معراج الدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ حریت ترجمان ایاز اکبر نے بتایا کہ سید علی گیلانی کو نہ صرف بھاری پولیس نرغے میں وہاں تک لے جایا گیا، بلکہ اس موقعے پر ان تمام پولیس تھانوں کو بھی متحرک کیا گیا تھا، جہاں سے گزر کر انہیں کلینک تک جانا تھا، جس وقت متعلقہ ڈاکٹر آزادی پسند رہنما کا طبی معائنہ کررہے تھے، اس وقت بھی باہر پولیس کی ایک بھاری جمعیت مستعد کھڑی رہی۔
علی گیلانی / طبی معائنہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن