• news

مہذب دنیا خطے کے ڈیڑھ ارب انسانوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر حل کرائے : وزیراعظم آزاد کشمیر

مہذب دنیا خطے کے ڈیڑھ ارب انسانوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر حل کرائے : وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد (ثناءنیوز) وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ بھارت نے برصغیر کے امن کو داﺅ پر لگا رکھا ہے اور اس ریجن کے ڈیڑھ ارب انسانوں کے مستقبل کو داﺅ پر لگا رکھا ہے۔ مہذب دنیا اس ریجن کے ڈیڑھ ارب انسانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کشمیر کا مسئلہ حل کروائے۔اس ریجن میں امن وخوشحالی مسئلہ کشمیرکے حل سے ہی ممکن ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ اس خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت بھارت کے منفی عزائم کی عکاس ہے۔ پاکستان بھارت آبی جنگ ایٹمی جنگ سے زیادہ خطرناک ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔پاکستان کی سلامتی واستحکام کے لیے کشمیری عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ کشمیری عوام بھارت کے منفی عزائم کو ناکام بنا دیں ۔وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو،مذہبی رسومات کی ادائیگی میں رکاوٹیں اور حریت قیادت کی مسلسل نظربندی ،بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی بند کروائے۔وزیر اعظم ایوان وزیر اعظم میں مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام نے استصواب رائے حاصل کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ بھارتی پیرا ملٹری فورسز گن پوائنٹ پر ریاستی عوام کی رائے کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر

ای پیپر-دی نیشن