خیبر ایجنسی میں پولیو کا مزید ایک کیس سامنے آ گیا، ملک بھر میں 22کیس رپورٹ
خیبر ایجنسی میں پولیو کا مزید ایک کیس سامنے آ گیا، ملک بھر میں 22کیس رپورٹ
خیبر ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) خیبر ایجنسی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق تحصیل باڑہ کے گاﺅں نوے قمر کی ایک سالہ مریم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ مریم کو ابھی تک ایک بھی پولیو ویکسین نہیں دی گئی۔ ملک میں بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 22ہو گئی۔
پولیو کیس