• news
  • image

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے آگاہی کا دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے آگاہی کا دن منایا گیا

کراچی (آئی این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو ہیپاٹائٹس سے آگاہی کا دن منایا گیا ۔ اس دن کی مناسبت سے ماہرین بچاﺅکی تدابیر اورعلاج معالجے کے حوالے سے شعور و آگاہی کیلئے مختلف سیمینار اور واک کاانعقادکیا گیا ۔ ہیپاٹائٹس اے، بی، سی اور ڈی کے وائرس کی اقسام ہولناک صورت اختیار کرتی جارہی ہیں ان کا بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے یہ بیماریاں خطرناک نوعیت اختیار کرتے ہوئے جگر کے سرطان اور لیور سیروسزکی شکل اختیارکرجاتی ہیں۔دنیا میں اس وقت24 کروڑ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس بی اور15کروڑ افراد ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کا شکار ہیں۔
ہیپاٹائٹس

epaper

ای پیپر-دی نیشن